شوکت علی یوسفزئی سے شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وقار خان کی ملاقات، مختلف امورپر گفتگو ، مسائل سے آگاہ کیا

پیر 11 نومبر 2019 15:07

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی سے شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وقار خان کے ساتھ آئے ہوئے نوجوانوں کے وفد نے گزشتہ روزانکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید یوسفزئی بھی موجود تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو شانگلہ میں موجود پولیس ڈیپارٹمنٹ کی خالی آسامیوں اور ان پر امتحان دینے کے بعد پاس ہونے والے امیدواروں کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے نوجوانوں کو درپیش مسائل اور خالی آسامیوں کی تعداد بڑھانے کے لئے متعلقہ ادارے کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھانے اور میرٹ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں شانگلہ کے مختلف وفود نے شوکت یوسفزئی سے ملاقاتیں کیں اور اپنے اور علاقے کے مسائل سے انہیںآگاہ کیا۔ وفود نے صوبائی وزیر سے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی۔ صوبائی وزیر نے وفود کو مسائل کے حل، شانگلہ کی تمام محرومیوں کے خاتمے اور ترقی یافتہ ضلع بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ وفود نے شوکت یوسفزئی کی شانگلہ کے ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں