الپوری:شانگلہ کے صدر مقام ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں پانچ دن سے واپڈا بجلی بند،چوک میں لگے ٹرانسفرمر گزشتہ پانچ روز سے خراب

بیشتر سرکاری دفاترسمیت کاروباری مراکزمیں کام ٹھپ ہوکررہ گیا،دوردراز سے ہیڈکواٹرانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 17 دسمبر 2020 20:50

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2020ء) شانگلہ کے صدر مقام ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں پانچ دن سے واپڈا بجلی بند،چوک میں لگے ٹرانسفرمر گزشتہ پانچ روز سے خراب پڑا ہے ، بیشتر سرکاری دفاترسمیت کاروباری مراکزمیں کام ٹھپ ہوکررہ گیا،دوردراز سے ہیڈکواٹرانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔پورا علاقہ گزشتہ پانچ دنوں سے مکمل تارکیوں میں ڈوبا ہوا ہے،الپوری شا نگلہ کا صدرمقام ضلعی ہیڈکوارٹرکی حثیت رکھنے کے باوجود کو ئی پرسان حال نہیں ہے،ٹریڈ انتہائی کمزوردوسری طرف لوڈ شیڈنگ اور اب ٹرانسفر کی خراب ہونے پانچ دن سے بجلی بند ہونے سے بجلی پر چلنے والے کاروبار مکمل طور پربندش سے دکانداروں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے عوام کی دوہائی عام کا کہنا ہے کہ ضلعی اتظامیہ کے پاس اپنے جرینیٹر موجود ہے وہ عوام کیلئے سولہات فرہم کرنے سے قاصر ہے یہ بالکل لاوارث ٹرانسفرمر ہے اس کے ٹھیک کرنے کیلئے دو کانداروں سے دودوسوروپے چندہ اکھٹا کیا جارہا ہے جو یہاں کی منتخب نمائندوں ، انتظامیہ باعث شرم اور محکمہ واپڈا کی نااہلی کا منہ بولتا ثابت ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی ہیڈکوارٹرمیں بجلی بند ہے بیشتر دفاتر کاروباری مراکزمیں کام ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ضلعی ہیڈکوارٹرکا ٹرانسفرمر کیلئے چندہ کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے ۔ مقامی دوکانداران کا کہنا تھا کہ بے تحاشہ مہنگائی ،بے روزگاری سے یہاں ٹریڈ انتہائی کمزور ہے اور اب گزشتہ پانچ دنوں سے بجلی کی بندش سے ان کا کاروبار بہت متاثر ہورہا ہے، بجلی کے بلز بروقت اداکرتے ہیں،واپڈا کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کیااور اب ٹرانسفرمر مرمت کیلئے چندہ اکھٹا کر رہے ہیں جومحکمہ واپڈاکی نااہلی ہے۔

شانگلہ کے ہیڈکوارٹرکا بجلی بندش ضلعی انتظامیہ شا نگلہ کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے جو اسی ٹرانسفرمرسے انتظامیہ کے بیشتر دفاتر کو بجلی فراہم ہوتی ہے، عوام کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ کے ناک کے نیچے بجلی کی خراب ٹرانسفرمرپانچ دن میں ٹھیک نہیں ہوتا تو دور دراز علاقوں کا اللہ ہی حافظ۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں