اساتذہ کے فلاح و بہبود کیلئے اور ان کی تربیت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، خیر اللہ خان خواری

منگل 26 اکتوبر 2021 23:36

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) تنظیم اساتذہ کے بق صوبائی صدر اور معروف ماہر تعلیم خیر اللہ خان حواری نے کہا ہے کہ اساتذہ کے فلاح و بہبود کیلئے اور ان کی تربیت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، اساتذہ ضلع شانگلہ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور میں ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی صدر اور معروف ماہر تعلیم خیر اللہ خان حواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ان کی فکری اور روحانی تربیت کے لئے تنظیم اساتذہ پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ کہ ہماری نظر ہر وقت نصاب تعلیم پرمرکوز ہیاور اس میں کسی قسم کے غیر اسلامی مواد کی شمولیت نہیں ہونے دیں گے۔

ضلعی صدر فخرالابرار نے کہا کہ اساتذہ تدریس عمل کو بہتر بنانے کیلئے نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنائیں تاکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم جیسے صفات پہ موصوف شاگرد معاشرے کو مل سکیں۔

(جاری ہے)

ملاکنڈ ڈویژن کے نگران عبدالحمید ناصری نے کہا کہ اساتذہ طلبہ کونصاب پڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین کردار سازی اور ذہن سازی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ قوم کو بہترین ڈاکٹرز، انجینئر اور پروفیسرز وغیرہ میسر آئیںاس کے علاوہ دوسرے رہنمائوںنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں اچھے نمبرارت لینے والے طلبہ کو اعزازی شیلڈ دئیے گئے ساتھ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہیڈماسٹرز اور پرنسپلز کو اعزازی سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازا گیاپروگرام میں کثیر تعداد میں اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں