شانگلہ ، سلائیڈنگ حادثہ،لواحقین اور اہل علاقہ کا سانحہ این ایچ اے کی غفلت قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

پیر 24 جنوری 2022 23:33

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) شانگلہ موتہ خان فیض آباد سلائیڈنگ حادثہ،لواحقین اور اہل علاقہ کا نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ ای)کا غفلت قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر گزشتہ سال اپریل کو اسی مقام پر ہونے والی سلائیڈنگ کے تصاویر ،حادثے میں جان بحق مالک مکان خورشید علی خان کی جانب سے این ایچ اے اور انتظامیہ کو دی جانے والی درخواستوں کی پوسٹ سینکڑوں کی تعداد میں وائرل ،مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکا بھرپور احتجاج ۔

واقعے پر پورے شانگلہ میں غم کی لہر۔گزشتہ سال اپریل میں اسی مقام پر خورشید علی خان کے گھر پر سلائیڈنگ ہوئی تھی جس میں اس کے گھر کے سٹیل چادر شدید متاثر ہوئی تھی اور مین شاہراہ بھی بند ہوئی تھی جسکے بعد انھوں نے ضلعی انتظایہ شانگلہ اور این ایچ اے کو مزید سلائیڈنگ ہونے اور ان کے گھر کو لاحق خطرات کے حوالے سے با ر بار تحریری طور پر اگاہ کیا تھا تاہم اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی تھی جس پر انھوں نے عدالت سے بھی رجوع کیا اور این ایچ اے کیخلاف کیس دائر کیاجو جاری ہیں

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں