الپوری:شانگلہ میں ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب،اگاہی واک کا اہتمام

جمعہ 25 مارچ 2022 19:28

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2022ء) شانگلہ میں ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب،اگاہی واک کیا گیا ۔ عوام میں ٹی بی بیماری کے بارے میں معلومات پھیلایا جارہا ہے، ٹی بی ایک قابل علاج بیماری ہے اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری قریبی ٹی بی سنٹر سے رجوع کیا جائے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر عبد اللہ وحید ، ٹی بی پروگرام کے انچارج ڈاکٹر غفور احمد، اے سی ڈی کے سربراہان ، عمائدین علاقہ کے علاوہ سیاسی و سماجی سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈاکٹرراحیل احمد نے ٹی بی کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 573000-افراد ٹی بی مریض کا شکار ہوتے ہیں جس میں 370000-لوگوں میں ٹی بی کی تشخیص ہوجاتی ہے جبکہ باقی 203000-مریضوں کی کئی وجوہات کی بناء پر تشخیص نہیں ہوپاتی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ اسی طرح خیبر پختونخوا میں ہر سال 35222-ٹی بی کے مریض سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتالوں میں رجسٹرڈ ہوتے ہیں ، یہ بات قابل تشویش ہے کہ ہمارے ملک میں ہر سال چوالیس ہزارافراد ٹی بی کے علاج نہ کروانے کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں ، دو یا دو ہفتوں سے زیادہ کھانسی ، ہلکا بخار ، رات کو پسینہ آنا ، بھوک نہ لگنا اور وزن میں کمی اس بیماری کے علامات ہیں، اگر کسی میں یہ علامات ظاہر ہو تو اس میں اس بیماری کی تشخیص کیلئے بلغم کا مفت ٹسٹ کروا کر اپنا معائینہ ٹی بی کے تربیت یافتہ اور مستند ڈاکٹر سے کروائیں ۔

اگر ٹی بی کا مرض لاحق ہو تو اس صورت میں مسلسل چھ ماہ کا بلا ناغہ علاج کروا کر ٹی بی سے مکمل نجات پایا جاسکتا ہے۔ اس سال ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر عالمی ادارہ صحت نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ ائیں ہم سب ملکر اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور اپنے ملک کو اس مرض سے پاک و صاف کرکے خوشحال معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس مرض کے خلاف ڈٹ کر اپنا سرمایہ لگائیں ، ٹی بی روکنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیارکرنا چاہئے، کھانستے وقت منہ کو اچھی طرح ڈھانپنا یا ماسک پہننا ، جگہ جگہ نہ تھوکنا ، کھلے اور ہوادار ماحول میں رہنا چاہئے۔

تقریب سے اے سی ڈی کے نمائندہ گان نے بتایا کہ اس ارگنائزیشن کے تحت ضلعی سربراہان ، محکمہ صحت کے زیر نگرانی اور علاقے کے نمائندہ گان کے مشورے سے عوام میں ٹی بی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے دورر افتادہ اور پسماندہ علاقوںمیں ہر ماہ چسٹ کیمپ منعقد کیئے جاتے ہیں۔ جس میں سینے کی مریضوں کا مفت معائنہ کیا جاتا ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں