تھانہ شرقپور پولیس نے کاروائی کرتے محمد شاہد عرف شاہدو ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری بدھ 15 ستمبر 2021 17:17

تھانہ شرقپور پولیس نے کاروائی کرتے محمد شاہد عرف شاہدو ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔
شرقپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شرقپور سید ثقلین حیدر نے اپنی پولیس کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد عرف شاہدو ڈکیت گینگ کے 06ارکان کو گرفتارکرکے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے نقدی رقم 150000 روپے  ، 03 عدد موٹر سائیکلز اور موبائل فونز برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

شاہد عرف شاہدو ڈکیت گینگ بسواری موٹر سائیکل مختلف شاہراہوں پر سنگل روڈ ،سروس روڈ، شاپ رابری دوکانات پر اسلحہ کے زورپر نقدی ،موبائل زیور اور موٹر سائیکل چھین لیتے اور ضلع شیخوپورہ کے علاوہ ملحقہ دیگر اضلاع میں بھی واردات کرتے۔

دورران اینٹروگیشن شاہد عر ف شاہدو ڈکیت گینگ کے علاقہ تھانہ شرقپور کی 13 وارداتوں کا انکشاف کیا۔
افسران بالا کے احکامات کے مطابق عمران عباس چدھڑDSP فیروزوالہ سرکل نے سید ثقلین حیدر SHO تھانہ شرقپور  معہ دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے شاہد عرف شاہدو گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اور ٹیم کی خود سپروژن کی ۔

متعلقہ عنوان :

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں