تھانہ شرقپور کی حدود میں سپیشل سرچ آپریشن، ریکارڈ یافتگان ملزمان کی چیکینگ کی گئی

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری جمعہ 1 اکتوبر 2021 11:23

شرقپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2021ء) تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی ہدایت کے مطابق زیر نگرانی عمران عباس ڈی ایس پی فیروزوالہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل سرچ آپریشن علاقہ تھانہ شرقپور میں کیا گیا ہے جو دوران سرچ آپریشن 100 ریکارڈ یافتگان کے گھروں کی چیکنگ کی گئ اور متعلقہ افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک ڈیوائس چیکنگ کی گئی اور دوران سپیشل سرچ آپریشن 07 ریکارڈ یافتگان کو گرفتارکیاگیا جن کے قبضہ سے 02 عدد پسٹل، 50 لیٹر شراب برآمد کرکے مطابق قانون کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

(جاری ہے)


اس سپیشل سرچ آپریشن میں محمد ثقلین SHO تھانہ شرقپور اور سرکل کی نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس کو بھی شامل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں