مسلم لیگ (ن) کا این اے 114 کے نواحی گاؤں کوٹ محمود میں پاور شو

سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا خصوصی شرکت کرتے ہوئے شرکا سے خطاب

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری بدھ 13 دسمبر 2023 11:58

مسلم لیگ (ن) کا این اے 114 کے نواحی گاؤں کوٹ محمود میں پاور شو
شرقپورشریف( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 دسمبر 2023ء ) عمران خان جھوٹا اور سازش کرنے والا شخص ہے 126 دن کا دھرنا دیا جس سے ملکی معیشت تباہ ہوئی مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابقہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کوٹ محمود میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیاسی راہنما حاجی رؤف کی دعوت پر رانا تنویر حسین کوٹ محمو پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر سابقہ چئیرمین شرقپور میاں عمران علی اشرف یعقومیہ ۔حکیم محمد سلیم اللہ ۔حاجی روؤف ۔حاجی وقار۔حاجی نوید۔حاجی فاروق ۔حاجی لطیف ۔حمزہ ۔محمد خان ۔اویس شوکت ۔قاضی عتیق عبداللہ بھی موجود تھے ۔ رانا تنویر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں موٹروے بنائیں ۔ سی پیک کا منصوبہ  شروع کیا گیا اور سڑکوں کا جال بچھا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا لیکن ہر بار مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف سازش کی گئی اور سازش کے باوجود ہم نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا 2024 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی.

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں