دارارقم سکول فیروز وٹواں میں ٹیویشن نہ رکھوانے پر معصوم طالب علم علی شیر احسان کو الٹا لٹکا دیا گیا

یہ پرائیویٹ سکول ہیں ان میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جن کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں‘سی او ایجو کیشن شیخوپور

جمعہ 24 جنوری 2020 11:39

شیخوہورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) دارارقم سکول فیروز وٹواں میں ٹیویشن نہ رکھوانے پر معصوم طالب علم علی شیر احسان کو الٹا لٹکا دیا گیا نجی سکول میں ظلم کی انتہا کردی گئی معصوم تیسری کلاس کا طالب علم علی شیر کو مار مار ہسپتال پہنچا دیا گیا پنجاب گورنمنٹ کے ویڑن مار نہیں پیار کی دھجکیاں بکھیر دی گئیں گزشتہ ہفتوں کے دوران کئں معصوم پھولوں کو نا صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ کئیں بچوں کی ہڈیاں توڑ کر ہسپتال پہنچا دیا گیا تفصیلات کے مطابق دارارقم سکول فیروز وٹواں تحصیل وضلع شیخوپورہ میں پڑھنے والے معصوم طالب علم علی شیر ولد شیخ احسان الہی کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر ہسپتال پہنچا دیا گیا تیسری کلاس کے طالب علم کو سکول میں ہی ٹیویشن نہ پڑھانے کی اتنی بڑی سزا دی گئی مذکورہ ٹیچر اور پرنسپل نے ظلم کی انتہا کردی گھنٹوں تک الٹا لٹکا ئے رکھا بچے کی حالت غیر ہونے پر سکول انتظامیہ بچے کو گھر کے دروازے پر پھینک کر فرار ہو گئے بچے کا والد اپنے معصوم بیٹے کو اٹھاکر ہسپتال لے گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد بچے کو ہوش آیا تو بچے نے بتایا کہ میری ٹیچر اور پرنسپل نے مجھے مارا ہے بچے کے والد۔

(جاری ہے)

نے جب سکول انتظامیہ سے بچے پر تشدد کے بارے میں پوچھا تو سکول کے پرنسپل آگ بگولہ ہو کر دھمکیوں پر اتر آئے دارارقم سکول فیروز وٹواں کے پرنسپل نے کہا۔کہ یہ سکول انتہائی بااثر لوگوں کا ہے تم اس کاکچھ نہیں بگاڑ سکتے اگر تم نے کاروائی کرنے کی کوشش کی تو تمہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا بچے کے والد نے جب سی او ایجو کیشن شیخوپورہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا یہ پرائیویٹ سکول ہیں ان میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جن کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں آپ خود ان سے بات کر لیں متاثرہ بچے وارثان نے وزیراعظم۔عمران خان وزیراعلی پنجاب اور وزیر تعلیم سے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہی-

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں