پنجاب ایجوکیشنل ریسرچ سکالرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ایم فل اور پی ایچ ڈی استاتذہ کا کنونشن ‘مطالبات کے حق میں مظاہرہ

پیر 13 جولائی 2020 12:56

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) پنجاب ایجوکیشنل ریسرچ سکالرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ایم فل اور پی ایچ ڈی استاتذہ کا کنونشن منعقد ہوا جس کی صدرات مرکزی چیئرمین محمد ذوالقرنین ملک،جنرل سیکرٹری راؤ محمد ساجد،کوآڈینیٹرز غلام حسین،مجاہد الرحمان،شیخ صداقت علی نے کی اس موقع پر اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد ذوالقرنین ملک نے کہا کہ وہ گزشتہ 9سال سے ایم فل اساتزہ کو ریگولر گریڈ 17اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو گریڈ 18میں اپ گریڈیشن کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں مگر حکومت ان کے مطالبات کو تسلیم کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کو ترقی دینے سے حکومت کے بجٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ اس وقت پنجاب بھر میں سنیئر ہیڈ ماسٹرز کی 3000کے قریب آمیاں خالی پڑی ہیں حکومت ایم فل،اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو پر موٹ کرکے انہیں سنیئر ہیڈ ماسٹر تعینات کر دے، اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ تعلیم کو عزت دو کے نعرے کو عملی جامعہ پہنائے اگر حکموت نے ان کے مطالبات منظور نہ کئے تو وہ پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ مہذب اساتذہ کرام ہیں اور انہیں احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں