چیف جسٹس کے سکواڈ میں شامل گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ، ایلیٹ فورس کے 7 جوان زخمی

جمعرات 8 نومبر 2018 21:02

چیف جسٹس کے سکواڈ میں شامل گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ، ایلیٹ فورس کے 7 جوان زخمی
شیخو پورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے سکواڈ میں شامل گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 7 جوان زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حاد ثہ شیخوہ پورہ کے علاقے خالقاں ڈوگراں کے گاؤں سکھیکی کے قریب ٹائر پھٹنے سے پیش آیا ، حادثہ میں ایلیٹ فورس کے 7 جوان زخمی ہو گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے شیخو پورہ کے دسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ٹراماسنٹر میں منتقل کر دیا جہاں پر ٹراما سنٹر میںجا کر چیف جسٹس نے زخمیوں کی عیادت کی البتہ کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آٖ ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اسلام آباد سے لاہور براستہ موٹر وے جا رہے تھے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں