حکومت کاغذ کی کشتی میں بیٹھ کر سمندر کا سفر کر رہی ہے‘رانا تنویرحسین

پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ کی ناکام اور نا اہل ترین حکومت ہے ‘مرکزی رہنما (ن) لیگ

منگل 17 مارچ 2020 19:03

حکومت کاغذ کی کشتی میں بیٹھ کر سمندر کا سفر کر رہی ہے‘رانا تنویرحسین
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کاغذ کی کشتی میں بیٹھ کر سمندر کا سفر کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ کی ناکام اور نا اہل ترین حکومت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما رانا کاشف الرحمان چوہدری فیاض بٹر چوہدری مظہر بٹر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی بد تر صورتحال پر حکمرانوں کی زہنی حالت پر سوال اٹھنے لگے ہیں، حکومت کی طرف سے عوام کو ملنے والا ریلیف دور بین سے بھی نظر نہیں آ رہا حکومت ابھی تک اپنی سمت کا تعین نہیں کر سکی عوام کو کیا ریلیف دے گی ۔

انہوںنے کہاکہ ملکی تاریخ میں کٹھ پتلی سرکار ہر شعبہ میں نا کام ترین حکومت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں شرح مہنگائی ہر آنیوالے دن کیساتھ اوپر جا رہی ہے جس کے باعث معیشت کی زبوں حالی پر تاجر کمیونٹی اضطراب کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔آج پوری قوم مسلم لیگ کے دور حکومت کو یاد کرتی ہے کہ واقعی سنہری دور تھا عوام بھی خوشحال تھی ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں