انشا اللہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے ‘ رانا تنویر حسین

ریاستی ادارے اپنی مقررہ آئینی حدود میں کام کریں‘ وفاقی وزیرتعلیم

پیر 1 اگست 2022 17:01

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کا چلتے رہنا از حد ضروری ہے ،ریاستی ادارے اپنی مقررہ آئینی حدود میں کام کریں ،پارلیمنٹ کی بالادستی وقت کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،حکومت نے اپنے سابقہ دور حکومت میں بھی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں کام کیا انشا اللہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خاں صرف اپنے مقاصد کیلئے ملک کے اندر انتشار چاہتے ہیں ،دراصل پی ٹی آئی جھوٹی کہانیاں گھڑتی اور پھیلاتی ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں