عید کی خریداری پر بیوی سے جھگڑا، شوہر نے خودکشی کرلی

30سالہ شخص معاشی طور پر بدحالی کا شکار تھا ، بیوی سے پیسوں کے معاملے میں جھگڑا ہوا تھا

جمعرات 21 مارچ 2024 21:15

عید کی خریداری پر بیوی سے جھگڑا، شوہر نے خودکشی کرلی
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) شیخوپورہ میں عید کی خریداری کیلئے بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں عید کی خریداری کیلئے بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق واقعہ گائوں دولت پورہ میں پیش آیا، لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 30سال کا شخص معاشی طور پر بدحالی کا شکار تھا اور اس کا بیوی سے پیسوں کے معاملے میں جھگڑا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں