ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ اور مقامی تاجروں و مخیر حضرات کے تعاون سے افطار دستر خوان سج گیا

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 30 مارچ 2024 16:37

شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 مارچ 2024ء ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم نے گزشتہ روز تاجر برادری کے عہدیداران ومخیر حضرات سے اپنے آفس میں ملاقات کی اور افطاری دسترخوان کے لیے کردار ادا کرنے کا کہا جس پر مخیر حضرات کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کے زیر انتظام گورنمنٹ لیاقت ہائی سکول کے بالمقابل لیاقت پارک میں دستر خوان سجانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔

افطار دسترخوان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ فناس میاں محمد نذیر ،چیف آفیسر بلدیہ ملک محمد منشاء جاوید ،ایکسیئن بلدیہ شیخوپورہ شہزاد طفیل اور معروف تاجر اکبر علی چوہان نے گزشتہ روز لاہور سرگودھا روڈ پر واقع لیاقت پارک میں شہریوں کے لیے خصوصی طور پر سجائے گئے افطاری دسترخوان میں شہریوں کی کثیر تعداد کے ساتھ افطاری کی۔

(جاری ہے)

جبکہ مقامی شہریوں نے بھی افطار دسترخوان کے انتظامات کو سراہا اور اس دسترخوان کو مزدور طبقہ کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

لیاقت پارک شیخوپورہ میں افطار دسترخوان رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گا جہاں پر روزانہ مقامی شہریوں کی کثیر تعداد کو افطاری کرائے جائے گی ۔مخیر تاجر اکبر علی چوہان کا کہنا تھا کہ ہم مقدس ماہ رمضان میں مسافروں ،غربا و مساکین کی خدمت کر کے اللہ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں