آبادی کا بڑھتا ھوا بے ھنگم سیلاب ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے

وسائل کی عدم دستیابی کے باعث مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ بدھ 20 مارچ 2024 15:21

شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 مارچ 2024ء) محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب کی کی طرف سے سیکٹری پنجاب سلمان اعجاز اور ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ میڈم ثمن رائے کی ہدایات پر پنجاب بھر سمیت بہبود آبادی کے بارے میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں شیخوپورہ میں بھی ہفتہ آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف تقاریب ، سیمینارز اور میڈیکل کیمپ سمیت دیگر پروگرام شامل ہیں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

محکمہ بہبود آبادی شیخوپورہ ضلعی آفس کے زیر اہتمام ای لائبریری میں کالم نویسوں ،صحافیوں،اساتذہ اکرام ،پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کی نمایاں شخصیات کے لئے ہفتہ آگاہی مہم کے سلسلہ میں آگاہی دینے کے لیے سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔ آی لائبریری شیخوپورہ میں منعقدہ سیمینار میں ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی شیخوپورہ محبوب عالم ڈوگر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عاصم نواز چیمہ ،اختر رسول جنجوعہ ، محمد رضوان،تحصیل آفیسر تبسم شکوراور حافظ عبادت علی طاہر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں مشترک طور پر کہا کہ ملک کی آبادی میں سالانہ اضافہ جس تناسب سے بڑھ رہا ہے وہ آئندہ سالوں میں گھمبیر صورتحال کی نشاندھی کر رہا ہے ۔اپنے متوازن خاندان کے لیے فلاحی مراکز اور ایف ایچ سی سمیت ماڈل بہبود آبادی مراکز میں جا کر شادی شدہ افراد جدید سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں