شیخو پورہ،مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

جمعہ 22 جنوری 2021 13:21

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) شیخو پورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہو ا ہے۔پولیس کے مطابق 4 ڈاکو لاہور روڈ پر ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹ رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مفرور ڈاکوئوں کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر لی گئی ہے۔ہلاک ہونے والے 1 ڈاکو کی شناخت وقاص علی کے نام سے ہوئی ہیجو بھاٹی گیٹ لاہور کا رہائشی اور ریکارڈ یافتہ تھا۔پولیس کے مطابق وقاص کے خلاف مختلف تھانوں میں مختلف جرائم میں 13 مقدمات درج ہیں۔پولیس نے دونوں ڈاکوئوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں