ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ علی الصبح پھل و سبزی منڈی کا دورہ

پیر 11 مارچ 2024 13:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان جلیس نے ڈسٹرکٹ افیسر انڈسٹریز تنویر احمد ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ علی الصبح پھل و سبزی منڈی کا دورہ کیا اور پھل اور سبزیوں کی قیمتوں ، ریٹ لسٹوں اور بولی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف سبزیوں اور پھلوں کی بولی اپنی نگرانی میں کروائی اور پھل اور سبزیوں کے مختلف سٹالوں پر سبزیوں اور پھلوں کے معیار و سٹاک کو بھی چیک کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان جلیس نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایات کے مطابق قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے بولی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی افسران شہریوں کو اشیائے خورد و نوش کی فراہمی مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے ضلع بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے کر رہے ہیں۔ منڈیوں میں سستی اجناس کی ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایاجائے گا۔ اشیائے خورد و نوش کو مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقرر نرخناموں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جا ئے گا۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت بھی شہریوں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں