نامور فلمی ہدایتکار حسن طارق کی 38ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

بدھ 22 اپریل 2020 12:15

نامور فلمی ہدایتکار حسن طارق کی 38ویں برسی پرسوں منائی جائیگی
شیخوپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2020ء) پاکستان کے نامور فلمی ہدایتکار حسن طارق کی 38ویں برسی کل (جمعہ) 24اپریل کو منائی جائیگی۔حسن طارق 1927ء میں بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز ہدایت کار جعفر ملک کی فلم ’’سات لاکھ ‘‘سے بطور معاون ہدایت کار کیا۔

(جاری ہے)

اگلے برس بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم نیند ریلیز ہوئی، جس نے بطور ہدایت کار ان کے نام کو بڑا مستحکم کیااس فلم کی کامیابی کے بعد حسن طارق نے 40کے لگ بھگ فلموں کی ہدایات دیں جن میں سے بیشتر پاکستان کی فلمی صنعت کی یادگار فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔

بنجارن، شکوہ، قتل کے بعد، کنیز، مجبور، دیور بھابی، بہن بھائی، میرا گھر میری جنت، ماں بیٹا، پاک دامن، انجمن، وحشی، تہذیب، امرا جان ادا، پیاسا، بہشت، ثریا بھوپالی، اک گناہ اور سہی،بیگم جان، سنگدل تھی-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں