سکھر،شکارپور کے قریب شربرادری کے دو گروہوں میں تصادم ، خواتین سمیت دو افراد گولیاں لگنے سے زخمی

اتوار 2 ستمبر 2018 20:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2018ء) شکارپور کے قریب شربرادری کے دو گروہوں میں تصادم ، خواتین سمیت دو افراد گولیاں لگنے سے زخمی ، اسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق شکار پور کے علاقے جہاں خان میں شر برادری کے دو گروہوں میں پرانی زمینی تنازعہ پر اچانک تصادم ہو گیا دو نوں گروہوں کی جانب سے ایک دوسرے پرڈنڈے ، کلہاڑیاں ، لاٹھیوں سمیت اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا علاقہ گولیاں کی آواز سے گونج اٹھا تصادم میں گولیاں چلنے کی وجہ سے ایک خاتون ظائرہ اور ایک مرد قمر الدین شر شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے سکھر کے سول اسپتال پہنچایا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کو مزید بگڑنے سے روک لیا آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں