شکار پور، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد

بدھ 18 اگست 2021 13:31

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2021ء) سندھ کے شہر شکار پور میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کر لیاہے۔

(جاری ہے)

شکار پور کے ایس ایس پی تنویر تنیو کے مطابق انڈس ہائی وے کے قریب لنک روڈ پر 6 ڈاکو واردات کی نیت سے کھڑے تھے کہ اس دوران پولیس موبائل وہاں پہنچ گئی۔پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 4 ملزمان فرار ہو گئے۔مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں