شکارپور :میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:24

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی شکارپور کے 53این او سی رکھنے والے ملازمین کی جانب سے تنخواہیں نہ ملنے کہ خلاف شکارپور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، اس موقع پر احتجاج کرنے والے اشفاق شیخ، مختیار کھوسو، عدنان سومرو، گداحسین اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہم ریگیولر ملازم کے طور پر کام کرنے والے ملازمین ہیں، ہم کو سابق چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر تنخواہیں فراہم کرتا تھا، لیکن ابھی ہماری بلاجواز تنخواہ بند کی گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آپ میونسپل ملازم نہیں ہیں،انہوں نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تنخواہیں فراہم کی جائیں، دیگر صورت مزید احتجاج کیا جائے گا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں