شکارپور پولیس کی چنگی مقام پر کارروائی، منشیات برآمد

بدھ 16 جون 2021 23:26

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) شکارپور پولیس کی چنگی مقام پر کارروائی، منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق گذشتہ سات برسوں سے نوگو ایریا کے تعارف سے جانے والے چنگی مقام میں منشیات کے قائم اڈے پر عوامی شکایات کے نتیجے میں اے ایس پی سٹی سید فاضل شاہ بخاری کی سربراہی میں 12 تھانوں کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کی، جس میں ایک بوری بھنگ، سات عدد کچے شراب کی بوتلیں، پانچ لیٹر کچہ شراب اور شراب بنانے والہ سامان شامل ہے، ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو کا کہنا ہے کہ شکارپور شہر اور ضلعے کا کوئی بھی ماضی میں نوگو ایریا کے تعارف سے جانے والہ علائقہ اب نوگو ایریا نہیں رہے گا، شکارپور پولیس قانون کی بالادستی کی رٹ ہر صورت میں قائم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں