شکارپور پولیس کی کارروائیاں 9 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:27

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) شکارپور پولیس کی کارروائیاں 9 ملزمان گرفتار، 01 ڈبل بیرل بندوق، 01 ٹی ٹی پسٹل، گولیاں، چرس اور 02 چوری شدہ گائیں برآمد۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں شکارپور پولیس کے مطابق خانپور پولیس نے شاہد ولد انور علی پنہور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ڈبل بیرل بندوق اور 03 کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا، بڈو پولیس نے قتل کے ارادی, ڈیوٹی اٹکا اور نقصان پہنچانے کے 02 مقدمات میں مطلوب اشتہاری عطا محمد عرف ابلو ولد خادم حسین لولائی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور 03 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا، امروٹ پولیس نے گالیاں دینے سمیت گناہ نمبر 23/2013 قلم 452-147-148-504-114 پی پی سی میں مطلوب اشتہاری انور عرف کاہرو ولد مہندو عرف لورو جعفری کو گرفتار کرلیا، نیو فوجداری پولیس نے گھر میں داخل ہونے کے گناہ نمبر 171/2021 قلم 452,506/2PPC میں مطلوب مفرور نوید ولد ہدایت اللہ میمن کو گرفتار کرلیا، گولو دڑو پولیس نے چوری کے گناہ نمبر 12/2020قلم 379 پی پی سی میں مطلوب مفرور لعل بخش ولد علی حسن پریو کو گرفتار کرلیا، نبی شاہ وگن پولیس نے گناہ نمبر 20/2021 قلم 171-147-149میں مطلوب اعظم ولد شفیع محمد کھوسو کو گرفتار کرلیا، اسٹورٹ گنج پولیس نے قتل کے ارادے کے گناہ نمبر 52/2008 قلم 324-34 پی پی سی میں مطلوب اشتہاری عنایت اللہ ولد عبداللہ شر کو گرفتار کرلیا، چک پولیس نے قتل کے ارادے کے گناہ نمبر 27/2019 قلم 324PPC میں مطلوب عبدالرزاق مہر کو گرفتار کرلیا،ماڑی پولیس نے 02 دن قبل چوری کی گئیں 02 گائیں برآمد کر کے مالک اقبال احمد شر کے حوالے کردیں، جب کہ کھی غلام شاہ پولیس نے دوران گشت وسیم ولد خالد عرف قبلو سومرو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 125 گٹکہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں