شکارپور کے تھانہ نیوفوجداری کے علاقہ سنجرانی محلہ میں شادی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہونے پر ڈی آئی جی پی لاڑکانہ کانوٹس

اتوار 3 مارچ 2024 21:50

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2024ء) شکارپور کے تھانہ نیوفوجداری کے علاقہ سنجرانی محلہ میں شادی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہونے پر ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصرآفتاب نے نوٹس لے لیا ہے،ڈی آئی جی پی نے ایس ایس پی شکارپور سے رپورٹ طلب کرلی،پولیس کے مطابق ضلع شکارپور کے تھانہ نیو فوجداری کے علاقے سنجرانی محلہ میں شادی کے دوران فائرنگ سے نوجوان وسیم احمد ولد رحیم بخش سنجرانی جاں بحق ہوگیا جس پر ڈی آئی جی پی لاڑکانہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیٸے ہیں۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں