گڑھی یاسین کے مکین نجف علی راجڑ نے مسماة شازیہ بھٹی سے جسٹس آف پیس کی اجازت سے پسند کی شادی کر لی

پیر 11 مارچ 2024 22:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) ضلع شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین کے مکین نجف علی راجڑ نے مسماة شازیہ بھٹی سے جسٹس آف پیس کی اجازت سے پسند کی شادی کر لی،گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پسند کی شادی کرنیو الے جوڑے نجف علی راجڑ اور مسماة شازیہ بھٹی نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسروں کو پسند کرتے تھے اور دونوں نے اپنی رضا خوشی سے جسٹس آف پیس خیرپور کی اجازت سے سنت نبوی پر عمل پیرا ہوکر نکاح کر کے شادی کر لی ہے، جس پر ہمارے ورثاء ہم سے سخت ناراض ہیں اور وہ ہمیں مختلف سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کے باعث ہم انتہائی ذہنی کوفت و پریشانی میں مبتلا ہیں ، ہم اپنی رضا خوشی سے پرسکون زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں جوکہ ہمارے رشتہ داروں کو قبول نہیں ، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی شکارپور سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں مکمل طور پر تحفظ فراہم کر کے جانیں محفوظ بنائیں جائیں۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں