شکارپور سے مزید 2 افراد اغواء، تعداد 11 ہو گئی

اتوار 7 اپریل 2024 15:35

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) شکار پور میں بچل بھیو کے علاقے سے مزید 2 افراد کو اغواء کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ضلع شکارپور سے اغواء کیے گئے افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں مغوی ٹاؤن چک کے نواحی گاؤں عبدالواحد مہر کے رہائشی ہیں۔اغواء کیے گئے افراد میں غلام فرید اور عامر مہر شامل ہیں۔پولیس اور علاقہ مکین مغویوں کی رہائی کے لیے ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں