شکارپور پولیس کے آپریشن کمانڈر نے عیدالفطر کے حوالے سے اپنے شہدا پولیس فیملیز کو نہیں بھولے

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور کی جانب سے شہدا پولیس کی فیملیز میں عید پیکج تقسیم کیا گیا

اتوار 7 اپریل 2024 21:45

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) میوشکارپور پولیس کے آپریشن کمانڈر نے عیدالفطر کے حوالے سے اپنے شہدا پولیس فیملیز کو نہیں بھولے۔

(جاری ہے)

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور کی جانب سے شہدا پولیس کی فیملیز میں عید پیکج تقسیم کیا گیا. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سمون کی ہدایت پر اے ایس پی سٹی محمد عامر شہزاد نے شہید پولیس افسران و اہلکاروں کے ورثا سے مل کر خیریت معلوم کی اور عید پیکج تقسیم کیا.

اس حوالے سے ایس ایس پی شکارپور عرفان سموں کا کہنا تھا کہ پولیس کے شہدا محکمہ پولیس کا قابلِ فخر سرمایہ اور قوم کے ہیروز ہیں. شہدا پولیس ہمارے محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں، پولیس کے بہادر سپوتوں نے شہادت کے رتبہ پر فائز ہو کر محکمہ پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا ہی. شہدا کے لواحقین کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہوں جبکہ دی گئی قربانیوں کے باعث امن وامان کی فضا اب تک قائم ہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں