اپو زیشن اگر کسی ایجنڈے پر اکھٹے بیٹھتے تو بہتر ہوتا

مگر اپوزیشن کا افطار پارٹی پر اکھٹا ہو نا انڈین فلموں کے ولن سیاست دانوں کی یا ددلا تا ہے جو اپنی اپنی کرپشن بچانے کے لئے اکھٹے ہو تے ہیں، عمر ڈار

پیر 20 مئی 2019 18:03

اپو زیشن اگر کسی ایجنڈے پر اکھٹے بیٹھتے تو بہتر ہوتا
سیالکوٹ۔ 20مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) پا کستان تحریک انصا ف سنٹر ل پنجاب کے صدر عمر ڈار نے کہا ہے کہ اپو زیشن اگر کسی ایجنڈے پر اکھٹے بیٹھتے تو بہتر ہوتا مگر اپوزیشن کا افطار پارٹی پر اکھٹا ہو نا انڈین فلموں کے ولن سیاست دانوں کی یا ددلا تا ہے جو اپنی اپنی کرپشن بچانے کے لئے اکھٹے ہو تے ہیں، ابو بچائو افطار پارٹی بری طر ح ناکا م ہو ئی ہے ، پا کستان کی دو بڑی جماعتوں کے لیڈاران سمیت پو ری اپوزیشن اس افطارپارٹی میں شا مل تھی مگر کسی کے پا س بات کرنے کو کچھ نہیں تھا ، مولا نا فصل الر حمن کو قر بانی کے بکرے کے طور پر آگے کر دیا گیا ہے، مولانا دوراندیش سیاست دان ہیں وقت آنے پر علا ج کا بہانہ بنا کر بیرون ملک چلے جائیں گے، ان خیالات کا اظہا ر پا کستان تحریک انصا ف سنٹر ل پنجاب کے صدر عمر ڈار نے اپوزیشن کے مشتر کہ افطار پارٹی کرنے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عمر ڈار کا کہنا تھا کہ مولا نا فصل الر حمن اس ملک کے منجھے ہو ئے سیاست دان ہیں جنہوں نے ہیمشہ وکٹ کی دونو ں جانب کھیلا ہے، بلا ول زرداری اور مریم صفدر کل کے بچے ہیںجوکہ مولا نا کو بے وقوف سمجھتے ہو ئے آگے کر رہے ہیں مگریہ نہیں جانتے کہ مولا نا فصل الرحمن نے ماضی قریب میں اپنے شا طر دماغ سے نو از شریف اور آصف زرداری جیسے سیاست دا نوں کو نچائے رکھا، تو کیا اب مولا نا انکے بچو ں کا کھلو نا بن جائیں گئے ۔

مولانا فصل الر حمن نہ تو احتجاج کی کا ل دیں گے اور نہ ہی آل پارٹیز کانفرنس بلا ئیں گے کیو نکہ و ہ جانتے ہیں دونوں بڑی جماعتوں کے سربر اہان کرپشن میں بری طرح پھنس چکے ہیں ۔ عمر ڈار کا کہنا تھا کہ کاش اپو زیشن جما عتیں ملکی مفا د میں اکھٹی ہو تیں، مگر یہا ںاکٹھے ہونے کا مقصد کرپشن کوبچانا تھا ، عید کے بعد نہ تو کوئی احتجاجی کال دی جائے گی اور نہ کوئی سیاسی جماعت سٹرکو ں پر نکلے گی کیو نکہ عوام جانتے ہیں ان لوگوں کا مقصد پا کستان کی بھلا ئی نہیں بلکہ لوٹ کھسوٹ کا پیسہ بچانا ہے ، انہوں نے کہا کہ پا کستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکارضرور ہے مگر قو مو ں کو ترقی کے سفر میں ہمشہ مشکل حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں