سیالکوٹ پی پی38 میں تحریک انصاف کو دھچکا، نامزد امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد
پی ٹی آئی نامزد امیدوار قیصر اقبال بریار برطانیہ کی شہریت کے حامل نکلے، قیصر اقبال کے کورنگ امیدوار احسن سلیم بریار ہوسکتے ہیں۔ ذرائع
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 جون 2021 19:48
(جاری ہے)
اس حوالے سے سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ انتخابی امیدوار کے کاغذات نامزدگی داخل ہونے سے قبل غیرملکی شہریت منسوخی کا عمل مکمل ہونا لازمی ہے۔
لیکن قیصر اقبال ہریار کی جانبب سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق غیرملکی شہریت منسوخ کرنے کی درخواست دینا کافی نہیں ہے۔ بلکہ غیرملکی شہریت منسوخی کا عمل مکمل ہونا لازمی ہے۔ جس پر قیصر اقبال ہریار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیصر اقبال کے کورنگ امیدوار احسن سلیم بریار ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرنذر عباس کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ میں ریٹرننگ آفیسر ابرار احمد جتوئی کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، سپریڈنڈنٹ آف پولیس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 38, اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ، ،ڈائریکٹر کالجز, چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انتخاب کے متعلق تمام انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے اس امر پر زور دیا کہ اس انتخاب کے آزادانہ منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لیے تمام اداروں کا تعاون اور ان میں ہم آہنگی ضروری ہے۔ اور اس امر کو یقینی بنایا جا ئے کے یہ انتخاب ایک غیر جانبدارانہ ماحول میں کرانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور پولیس احکام نے یہ یقین دہانی کرائی کہ انتخابات کا کامیاب انعقاد کرانے کے لیے تمام امور پر الیکشن احکام سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ میٹنگ میں انتخابی عملے کی تعیناتی، پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی ، امن عامہ کی صورتحال اور الیکشن کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے۔متعلقہ عنوان :
سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیالکوٹ میں کتب میلہ کا افتتاح
چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت موٹر سائیکل سکیم سے طالبات ضرور استفادہ کریں، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ
ایمانداری اور دیانت داری سے کام کرنے والے محنتی ملازمین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، اعتزاز حسین
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
اساتذہ کو معاشر ے میں باوقار مقام دیئے بغیر ملک میں میعاری تعلیم کا فروغ ممکن نہیں،سی ای او ایجوکیشن ..
آنے والی نسلوں کو سرسبز و شاداب پاکستان دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسکہ
سیالکوٹ،موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے13افراد موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حاجی پورہ ڈسکہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، چیف آفیسرضلع کونسل سیالکوٹ
سیالکوٹ، محکمہ صحت سیالکوٹ کے زیر اہتمام انسداد ملیریا سیمینار کا انعقاد،آگا ہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے
سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 88 واں اجلاس ، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال کی سٹاف سے میٹنگ
علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں درخت گرنے سے سولر پینل سسٹم تباہ
سیالکوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان