سیالکوٹ، مختلف واقعات میں شراب اور 3 کلو منشیات برآمد ، 4افراد گرفتار

منگل 30 نومبر 2021 12:34

سیالکوٹ، مختلف واقعات میں شراب اور 3 کلو منشیات برآمد ، 4افراد  گرفتار
سیالکوٹ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) سیالکوٹ میں پولیس نے مختلف واقعات میں شراب اور ساڑھے 3 کلو منشیات برآمد کرکے4افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

  ترجمان سیالکوٹ پولیس  کیمطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ کشمیر روڈ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص اکرم مسیح سے2کلو26گرام چرس، تھانہ کینٹ کے علاقہ ساہوالی پھاٹک سے نصیر سے10لٹر شراب، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے نسیم اختر سے ایک کلو400گرام چرس اورتھانہ اگوکی کے علاقہ نول سے سلمان سرور سے2بوتل شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں