سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب

بدھ 17 اپریل 2019 23:10

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے الیکشن سال 2019-20 میں تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کیلئے کاغذات نامذدگی جمع کروائے گئے ،جس کے لئے 17 اپریل کوپولنگ ہونا تھی تاہم کسی امیدوار کی طرف سے کاغذات نامذدگی جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیٹی کے صدر عبدالقیوم قادری ایڈووکیٹ کے اعلان کے مطابق صدر رانا عمران علی ایڈووکیٹ،سیئر نائب صدر جواد سرور بٹ ایڈووکیٹ ،نائب صدر حامد حسین، جنرل سیکرٹری نوید اقبال بھٹی ،جوائینٹ سیکرٹری نوید وسیم، انفارمیشن سیکرٹری شیراز اسلم چودھری ،فنانس سیکرٹری احسن رضا ناڑو بلامقابلہ منتخب ہو گئے اس موقع پر الیکشن بورڈعبدالقیوم قادری ایڈووکیٹ، ممبران فراز راجا ایڈووکیٹ، طاہر انیس ایڈووکیٹ حاجی محمد اکرم رضا ، سابق صدر ارشد نواز مان، آفتاب ناگرہ، شکیل خان، محمد ثاقب، شاہد محموداور دیگر وکلا ء بھی موجود تھے

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں