بھارت کو جواب اینٹ کی بجائے پتھر سے دینا ہوگا، محمد جاوید قصوری / اویس گھمن

پیر 21 اکتوبر 2019 22:35

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) صوبائی امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، امیر ضلع محمد اویس گھمن نے کہا ہے کہ بھارت عالمی دہشتگرد ہے اوربھارت نے کشمیر پر ظلم وجبر کی انتہا کردی ہے کشمیری مسلمان 78روز سے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی بھارت کے مظالم کے آگے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں اورہمارے حکمران بھی صرف تقریروں تک محدود ہوچکے ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوںنے جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کے اجتماع ارکان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا نیز ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہمیں بھارت کو جواب اینٹ کی بجائے پتھر سے دینا ہوگا، اوربھارت کا صرف ایک ہی حال ہے اورصرف جہاد فی السبیل اللہ ہے ،محمد جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے موجودہ حکمران کبھی یہ حق چھین نہیں سکتے ،جماعت اسلامی مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی ، اس موقع پر نائب امراء ضلع امتیاز بریار، ایوب انجم ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر محمد اسلم ، قیم ضلع ذوالفقار ذکی ایڈووکیٹ، نصراللہ گورائیہ، مولانا جنید سمیت ضلع بھر کے تمام اراکین جماعت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں