حکومت کا نواز شریف کی جان سے کھیلنا شرمناک ہے،شبینہ زکریا بٹ

جمعرات 14 نومبر 2019 22:40

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) خاتون مسلم لیگی رہنما وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کا نواز شریف کی جان سے کھیلنا شرمناک ہے پی ٹی آئی حکومت کی اپنی کوئی گارنٹی نہیں وہ ہم سے گارنٹی مانگ رہی ہے عوام میاں نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے والے عمران خان نیاز ی اوراس کے حواریوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے حکومت تو یہ چلا نہیں سکے اب اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنا حکومت کا ایجنڈا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا نواز شریف معاملے پر حکومت نے بداخلاقی کی یہی وجہ ہے عوام عمران خان کو جمہوری تصور نہیں کرتے یہ حکومت کس قانون کے تحت شیورٹی بانڈ مانگ رہی ہے (ن) لیگ کسی صورت بانڈ پر دستخط نہیں کرے گی کم ظرف حکومت اور حکمران نواز شریف کی بیرون ملک علاج کے لیے روڑے اٹکا رہی ہے اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان نیاز ی ہوںگے ،شبینہ زکریا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملکی تاریخ کی ناکام اورنااہل ترین حکومت ثابت ہورہی ہے سلیکٹیڈ حکومت نے مہنگائی ،بے روزگاری اوراقرباء پروری میں اضافہ کیا حکومتی پالیسیوں اوراقدامات نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے اب عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر اس حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے قوم کو اس نااہل حکومت سے چھٹکارا

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں