وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے، حکومت کے دور اندیش اقدامات کے باعث صورتحال سے نمٹنے میں بہت مدد ملی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈارکا تقریب سے خطاب

ہفتہ 30 مئی 2020 19:52

سیالکوٹ30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں و کنونیئر سٹی کررونا ریلیف فنڈ محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے۔ حکومت کے دور اندیش اقدامات کے باعث صورتحال سے نمٹنے میں بہت مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کا پھیلائو بھی روکنا ہے اور لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے۔

تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔اپوزیشن رہنمائوں نے کورونا کے باوجود قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی۔ ذاتی مفادات کی خاطر اکٹھی ہونے والی اپوزیشن نے قومی مفادات کو زک پہنچائی۔ آزمائش کی گھڑی میںاپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناںمحمد عثمان ڈارکو سرجیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اشفاق مہے کی جانب سے ایک ملین روپے ’’سٹی کررونا ریلیف فنڈ‘‘ کیلئے چیک دے رہے ہیں، اس موقع پرسینئر وائس چیئرمین عامر محمود شیخ، وقاص اشرف ، بلال امین، شمیم احمد، عبدالجلیل باجوہ، خلیل الرحمان، چوہدری قیصر محمود ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات میاں اعجاز جاوید بھی موجود تھے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں کی ’’کورونا سیاست ‘‘نہیں چلے گی۔ اپوزیشن نے پہلے سیاست کو کاروبار بنایا اور اب کورونا کو سیاست کی نذر کیا۔ 22 کروڑ عوام دوچہروں والے ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں۔پاکستانی قوم کورونا پر سیاست چمکانے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اپوزیشن رہنمائوں کا رویہ ’’دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت‘‘ کے مترادف ہے۔ عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ہنگامی صورتحال کے باوجود اپوزیشن رہنمائوں نے ہر موقع پر سیاست چمکانے کی کوشش کی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں