پولیس نے کارروائی کرکے موضع مظفر پور سے اغوا ہونے 5سالہ معصوم بچی کو راولپنڈی سے بازیاب کرالیا ، ملزم گرفتار

اتوار 17 جنوری 2021 18:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) پولیس نے کارروائی کرکے موضع مظفر پور سے اغوا ہونے 5سالہ معصوم بچی کو راولپنڈی سے بازیاب کرکے 22سالہ ملزم گرفتار کر لیا.

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ ملزم نے معصوم بچی کو مظفر پور سے اغواء کرنے کے بعد اس کے والدین سی3لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور تاوان نہ دینے کی صورت میں بچی کو قتل کرنیکاعندیہ دیا تھا،تھانہ اگوکی کے ایس ایچ او طارق ڈھڈی نے اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کو آ گاہ تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر مذکور ایس ایچ او نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتارکرلیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں