سمبڑیال:نالہ ایک میں طغیانی ڈھلم بلگن کے مقام پر 50فٹ کا شگاف

آلو ،گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ،ڈسٹرکٹ انتظامیہ متعلقہ محکمہ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 10 جنوری 2022 23:27

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2022ء) نالہ ایک میں طغیانی ڈھلم بلگن کے مقام پر 50فٹ کا شگاف آلو ،گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ،ڈسٹرکٹ انتظامیہ متعلقہ محکمہ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے موضع بھوپالوالہ کے ملحقہ نالہ ایک جو کہ انڈیا سے آتا ہے حالیہ بارشوں کی وجہ سے اس میں طغیانی آگئی ہے اورڈھلم بلگن کے قریب تقریباً50فٹ کا شگاف پڑگیا ہے جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کاشت کی گئی آلو اورگندم کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے ،اطلا ع ملتے ہی سینئر ممبربورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق کا تحصیل سمبڑیال کے موضع ڈھلم بلگن میں نالہ ایک میں طغیانی سے پڑنے والے شگاف سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال اورامدادی کاروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے متاثرہ علاقوں کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال حیدر عباس ،محکمہ ایری گیشن اورریسکیو1122 موقع پر پہنچ گئے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے کہا کہ نالہ ایک میں پڑنے والے شگاف کو پُر کردیا گیا ہے اورفصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا ،اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال حیدر عباس نے بتایا کہ گزشتہ روز نالہ ایک میں موضع ڈھلم بلگن کے ملحقہ بندمیں 50فٹ کا شگاف پڑگیا تھاجس سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت گندم اورآلو کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ علاقہ میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی ریسپانس کیمپ قائم کردیا گیا ہی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں