سمبڑیال، مدرسہ سے اغوا ہونے والی 11سالہ بچی 8روز بعد بھی بازیاب نہ کروائی جاسکی

جمعرات 16 جون 2022 00:49

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2022ء) زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ کلووال کے مدرسہ سے اغوا ہونے والی 11سالہ معصوم امان فاطمہ 8روز بعد بھی بازیاب نہ کروائی جاسکی ، پولیس مغویہ بچی کو بازیاب کروانے میں دلچسپی لینے کی بجائے روایتی بے حسی اورٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار متعلقہ پولیس حکام ہوں گے ، لاپتہ بچی امان فاطمہ کے ماموں منیر احمد کی وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس، ڈی پی او سیالکوٹ سمیت ارباب اختیا رسے مغویہ بھانجی کو بازیاب کروانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سرکل سمبڑیال کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ عیس پور (کلووال) سے 8روز قبل مقامی مدرسہ میں زیر تعلیم محنت کش احمد نواز کی تقریباً 11سالہ بیٹی اما ن فاطمہ جو کہ مدرسہ سے پرسرار طور پر اچانک لاپتہ ہوگئی اوراس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف درج کروایا گیا8روز گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جاسکا، لاپتہ بچی کے ماموں منیر احمد کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے ذمہ داران مغویہ بچی کی بازیابی میں پیش رفت کے حوالے سے نہ ہی دلچسپی لے رہے ہیں اورروایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ،منیر احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، آئی جی پنجاب پولیس ،ڈی پی اوسیالکوٹ ذیشان حیدر سمیت ارباب اختیار سے بھانجی امان فاطمہ کی فوری بازیابی اورملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں