نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار

جمعرات 30 مارچ 2023 22:43

نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد آئندہ چند دنوں میں ہمارے گھر، فیکٹری یا جناح ہائوس میں جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ یہ اسلحہ، منشیات رکھ کر ہمارے پبلک سیکریٹریٹ پر ہلہ بولنا چاہتے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ان کی سیاسی دکانداری ختم ہونے جا رہی ہے، جنہیں پی ٹی آئی ٹکٹ دینا چاہتی ہے، ان پر مقدمات بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزیر دفاع دونوں بزدل ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ ہم اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا ہر جگہ دفاع کریں گے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں