اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کی نگرانی میںنگہبان رمضان پیکج کا آغاز

منگل 5 مارچ 2024 22:53

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کی نگرانی میں سمبڑیال میں بھی ماہ رمضان کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مستحق افراد میں ’’نگہبان رمضان پیکج‘‘ کی تقسیم کا عمل شروع کردیا، سمبڑیال میں مستحقین میں 12 ہزار رمضان پیکج کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے۔ تحصیل بھر میں مستحق افراد کو گھر گھر دہلیز پر باعزت طریقے سے پیکج پہنچانے کے لئے محکمہ اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں کے ذریعے شفاف طریقہ کار کے تحت پہنچایا جائے گا، حکومت پنجاب کی جانب سے نگہبان رمضان پیکج عوام دوستی کا انقلابی اور تاریخی اقدام ہے، غریب مستحق افراد کو اقدام سے ریلیف ملے گا، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کی میڈیا سے گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ماہ رمضان میں مستحق افراد میں امدادی راشن کی تقسیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل نے اپنی نگرانی میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا عمل شروع کردیا ہے۔افتتاحی موقع پر 50 مستحق افراد کو رمضان پیکج ان کی دہلیز پر پہنچایا گیا جبکہ تحصیل سمبڑیال میں مستحقین میں کل 12 ہزار رمضان نگہبان پیکج راشن کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کا اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نگہبان رمضان پیکج عوام دوستی کا ایک انقلابی اور تاریخی اقدام ہے اور ریونیو افسران اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں کے ذریعے شفاف طریقہ کار کے ذریعے مستحق افراد کو باعزت طریقے سے پیکج کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ ریلیف پیکج بہترین کوالٹی کے 10 کلو آٹا، چینی، چاول، بیسن گھی پر مشتمل ہے اور حکومتی ہدایات پر مستحقین افراد کے فراہم کئے ڈیٹا کے مطابق ہی فراہم کیا جارہا ہے اور رمضان نگہبان پیکچ کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں