سمبڑیال ، شہر میں تجاوزات میں ملوث عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن ،بھاری جرمانے عائد

بدھ 27 مارچ 2024 15:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سمبڑیال میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس کا مشترکہ طور پر مین جی ٹی روڈ اور اندرون مین بازارنا جائز تجاوزات اور قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور پر مین جی ٹی روڈ سمبڑیال اور اندرون مین بازار میں غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں اور جگہ جگہ نا جائز تجاوزات قائم کرکے کے ٹریفک کی معطلی سمیت شہریوں کی آمد و رفت میں مشکلات کا سبب بننے کا والے نا جائز تجاوزات میں ملوث عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور تجاوزات کی مد میں آنے والا سامان ضبط کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے۔

اس موقع پر میونسپل کمیٹی آفیسر سمبڑیال عمر شجاع وڑائچ نے کہا کہ ناجائز تجاوزات قائم کر کے ٹریفک کی معطلی اور جی شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب بنے والوں کے غیر خلاف کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے سمیت مقدمات بھی درج کروائیں جائیں گے اور شہر میں تجاوزات کو اب ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں