سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینجر ایڈمن ایچ آر شرجیل بشیر کا ستھرا پنجاب مہم کے تحت یونین کونسل شہاب پورہ کا ہنگامی دورہ

بدھ 27 مارچ 2024 16:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف نواز کی خصوصی ہدایت پر مینجر ایڈمن ایچ آر شرجیل بشیر نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت یونین کونسل شہاب پورہ کا ہنگامی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صفائی کے متعلق جائزہ لیا اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے سپر وائزر اور زونل انچارج کو ہدایات جاری کیں اور ورکروں کی حاضری بھی چیک کی ۔

ایس ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیم کی جانب سے یونین کونسلزکے تمام کوڑا پوائنٹس کی صفائی کو یقینی بنانے کے بعد چونا کاری بھی کی گئی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد صفائی کو یقینی بنانا اور کمیونیکیشن موبلائزیشن ونگ فیلڈ میں متحرک ٹیم کا آگاہی مہم کے پمفلٹ تقسیم کرنا اور مناسب و ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں