سیالکوٹ پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ کے سرغنہ سمیت 8 ارکان کو گرفتار کر لیا،ترجمان سیالکوٹ پولیس

بدھ 27 مارچ 2024 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سیالکوٹ پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ کے سرغنہ سمیت 8 ارکان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے 10 مویشی، 5موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمدکرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بیگووالہ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چوری اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ کے سرغنہ سمیت8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی کے 10 مویشی 5 موٹر سائیکل اور 75 ہزار روپے نقدی برآمدکر لی گئی اور تمام برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہےجن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو 2 گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں