رب ذوالجلال ہر آزمائش میں اپنے بندوں کو خود سے قریب کرنا چاہتا ہے، مفتی محمد زاہد تبسم

جمعرات 28 مارچ 2024 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) مذہبی سکالر پرنسپل محمدیہ غوثیہ رضویہ گوندل مفتی محمد زاہد تبسم نے کہا ہے کہ 17رمضان المبارک یوم الفرقان یعنی غزوہ بدر کا دن ہے جب نبی کریم صلی الله عليه وآلہ و سلم کے 313 جانثار صحابہ کرامؓ نے کئی گنا بڑے کفار مکہ کے لشکر کو اللہ کی رحمت اور مدد سے شکست فاش دی،دو ہجری 17 رمضان المبارک کو رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قیادت میں 313 جانثاران کا قافلہ روانہ ہوا، ذوق شہادت عروج پر تھا مگر لڑنے کیلئے ہتھیار نہ تھے۔

(جاری ہے)

صرف 70 اونٹ اوردو گھوڑے جس پر باری باری سب سواری کرتے تھے، مقابلہ پرآہنی لباس میں ایک ہزار کفار کا لشکر تھا۔غزوہ بدر میں 14 مسلمان شہید ہوئے۔ 70 مشرکین مارے گئے، 70 سے زائد کفار گرفتارہوئے۔مفتی محمد زاہد تبسم نے کہا کہ رب ذوالجلال ہر آزمائش میں اپنے بندوں کو خود سے قریب کرنا چاہتا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں