ڈی ایس پی سمبڑیال نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل سنے

منگل 30 اپریل 2024 11:51

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈی ایس پی سمبڑیال سید رضا کار حسین شاہ نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کا اہتمام کیا ۔

(جاری ہے)

ہیڈ کانسٹیبل ریڈر سمیع اللہ کے مطابق ڈی ایس پی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت 40 افراد کے مسائل سنے جن میں سے 20 کے مسائل کو موقع پر حل کردیا گیا جبکہ باقی سرکل کے ایس ایچ اوز کو بھیج دئیے۔ انہوں نے سرکل کے تینوں ایس ایچ اوز کو عوام کے مسائل کو میرٹ پر جلد حل کر کےرپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں