ملک میں کھیل کے میدان سے اچھی اور مفیدنسل کی پرورش ہوتی ہیں ‘معذور افراد پاکستانی معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ‘ملک کے دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرے کرنے کے علاوہ کرکٹ کے میدان میںبھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں

پاکستان وئیل چیئرکرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل رخسانہ راجپوت کی مختلف وفود سے بات چیت

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:28

ملک میں کھیل کے میدان سے اچھی اور مفیدنسل کی پرورش ہوتی ہیں ‘معذور افراد پاکستانی معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ‘ملک کے دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرے کرنے کے علاوہ کرکٹ کے میدان میںبھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) پاکستان وئیل چیئرکرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل رخسانہ راجپوت نے کہا ہے کہ ملک میں کھیل کے میدان سے اچھی اور مفیدنسل کی پرورش ہوتی ہیں معذور افراد پاکستانی معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ملک کے دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرے کرنے کے علاوہ کرکٹ کے میدان میںبھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں پاکستان وئیل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن محدود وسائل میں رہ کر وئیل چیئر کرکٹ کے فروغ میں اہم رول پلے کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہ اپریل میں وئیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان وئیل چیئر کرکت ایسوسی ایشن کے صدر محمد زیشان ،جنرل سیکرٹری سید جاوید قدید ،سی ای او سید عارف خورشید،نائب صدر ماجد داؤد بھی موجود تھے میڈم رخسانہ راجپوت نے کہا کہ جس علاقہ میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہے وہاں کے ہسپتال ویرانی کا شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ کھیل ہی وہ واحد راستے ہیں جس سے نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے معاشرے میں معذور افراد کی فلاح وبہبود کیلئے حکومتی سلح پر بہترین اقدامات اٹھائے جاتے ہیں اسی سلسلے میں معذور افراد کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جاتے ہیں پاکستان وئیل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن اپنے محدود وسائل میں رہ کر وئیل چیئر کرکٹ کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے وئیل چیئر کرکٹ کے کھلاڑیوں کو مختلف مقابلے کراکے ان کا احساس محرومی بھی ختم کرنے میں اپنا اہم رول پلے کررہاہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نے حکومتی کاوشوں کے باعث ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوشیں قابل تعریف ہیں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے وئیل چیئر کرکٹ کے کھلاڑیوں میں بھی نئے جوش وجذبہ پیدا ہوا ہے پاکستان سپر لیگ کی کامیاب پاکستان کرکٹ بوڈر کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور چیئرمین پی ایس ایل نجم شھٹی کو زیردست خراض تحسین پیش کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان میں وئیل چیئر کرکٹ کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ پی سی بی اس سلسلے میں اپنا ذمہ داریوں کو احساس کرتے ہوئے وئیل چیئر کرکٹ کے کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود ممکن بنائیں ملک بھر وئیل چیئر کرکٹ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ملک میں تیزی سے فروغ پانے والی وئیل چیئر کرکٹ پر اپنی توجہ دے تاکہ قومی سلح کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سلح پر قومی وئیل چیئر کرکٹر ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا صلاحیتوں کا مظاہر ہ کریںموجودہ صورت حال میں وئیل چیئر کرکٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے جس کیلئے ٹورنامنٹ کرائے جائیں تاکہ وئیل چیئر کرکٹ کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھانے کا موقع ملے سکے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں