سبی، بلوچستان ریڈرز کلب کے زیر اہتمام سبی پریس کلب کے سامنے دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:12

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) بلوچستان ریڈرز کلب کے زیر اہتمام سبی پریس کلب کے سامنے دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد کیا گیا کتب کی اہمیت اور افادیت کتب بینی کے فروغ اور پیام تعلیم و تربیت کے سلسلے میں بلوچستان کے تاریخی اور ثقافتی شہر سبی میں 2 روزہ کتب میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام بکس %50 پر دستیاب، جس کی اولین مقصد کتب کی اہمیت و افادیت اور کتب بینی کی فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے تاریخی و ثقافتی شہر سبی میں میگا فئیر رجسٹرڈ کی جانب سے سبی پریس کلب کے سامنے دو روزہ کتب میلہ اسٹال لگایا گیا دو روزہ بک اسٹال کاافتتاح ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی دست مبارک سے ربن کاٹ کر کیا ، میگا بک فئیر اسٹال کی سرپرستی محمد سلیم کررہے ہیں ایس ایس پی سبی جناب عنایت اللہ بنگلزئی نے کہا کہ اس جدید دور میں کتابوں کی اہمیت کواجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کتابوں کے بدولت آج ہم اس مقام پرپہنچے ہیں بک اسٹال سے پڑھے لکھے نوجوانوں میں آگاہی سمیت معلومات ملتی ہیں کتب و تصانیف کی اہمیت موجودہ دور میں بڑی اہمیت کی حامل ہے دور جدید میں نوجوانوں کو اپنے وقت میں زیادہ حصہ مطالعہ میں صرف کرنا چاہے کتابیں انسان کی بہترین ساتھی ہیں انکے مطالعے سے جہاں علم کی دولت حاصل ہوتی ہے وہیں پر شعور و آگاہی کے علاوہ مفید معلومات کا انمول خزانہ میسر آتا ہے ، نوجوان نسل اپنے اوقات کو ضائع کرنے کی بجائے کتابوں سے دوستی استوار کریں کیونکہ ہر کامیاب شخص کے پیچھے تصانیف و مطالعہ کا اہم کردار ہوتا ہے، نوجوان نسل کتابوں کے مطالعے کا معمول بناکر اپنے اوقات کو مفید بنائیں تاکہ کامیابی آپکے قدم چوم سکے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں