سبی کے انوائرمنٹل سیمپل میں پولیو وائرس کا مثبت آنا باعث تشویش ہے ، سید زاہد شاہ

بدھ 28 فروری 2024 22:33

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) صوبائی کوارڈینیٹر ای او سی پولیو سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ ضلع سبی کے انوائرمنٹل سیمپل میں پولیو وائرس کا مثبت انا باعث تشویش ہے جس کی تدارک کے لیے بنیادی سطح پر غیر معمولی کوششوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی بچہ اس موزی مرض کا شکار نہ ہو پائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری سات روزہ پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی ، ڈی ایچ او عمران خان ، ڈاکٹر ظفر ، ڈاکٹر نجیب ، ڈاکٹر رفیق سمیت مانیٹرز اور یو سی ایم اوز نے شرکت کی صوبائی کوارڈینیٹر ای او سی سید زاہد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما میں دیگر اضلاع سے لوگوں کی سبی امد پولیو وائرس کی موجودگی کی بڑی وجہ بنا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر خصوصی طور پر مہم کی نگرانی کی جائے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ کے موقع پر بھی پولیو کی ٹیمیں میلہ کی تمام داخلی اور خارجی راستوں پر خدمات سر انجام دیں گی تاکہ کوئی بچہ بھی مہم کا حصہ بننے سے نہ رہ جائے قبل ازیں ایکسٹرنل مانیٹرز نے شرکاء کو بریفنگ دی اور مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی اور مسائل سے اگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدائے رحیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ریویو اجلاس میں نشاندہی کی گئی خامیوں کی تدارک کے لیے پولیو ٹیموں کو تمام تر تعاون فراہم کیا جائے گا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں