سبی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس پی سی ٹی ڈی میر خالد زمان مری شہید ،2افراد زخمی

جمعہ 15 مارچ 2024 23:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس پی سی ٹی ڈی میر خالد زمان مری شہید 2افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق جمعہ کو سبی کے علا قے چینک چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سابق ایس پی سی ٹی ڈی میر خالد زمان مری شہید جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا مزید کارروائی جا ری ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں