سبی کا تاریخی میلہ پورے اہمیت کا حامل ہے ، ڈاکٹر خدائے رحیم

خصوصی طور پر سبی میلے کی مرکزی جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے

منگل 27 فروری 2024 22:27

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2024 کی تیاریوں و انتظامات کے سلسلے میں متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، ایس ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدلواسع کاکڑ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ ، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای شہزادہ فرخ بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر فاروق لونی سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ سالانہ روایتی و تاریخی سبی میلہ 2024 انتہائی آب وتاب کے ساتھ 6 تا 8 مارچ تک منایاجائے گا انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی و روایتی میلہ پورے بلوچستان میں انتہائی اہمیت کا حامل میلہ ہے جس کا انتظار نہ صرف سبی و گرد نواح کے لوگوں سمیت پورے پاکستان کے لوگوں کو رہتا ہے انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران خصوصا محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ زراعت و تعلیم کو میلے کی تقریبات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایت دیں کہ شہر و گردونواح میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں تاکہ میلے کی تیاریوں میں کوئی خلل نہ پڑے ڈپٹی کمشنر کو لائیو سٹاک کی جانب سے بتایا گیا کہ خصوصی طور پر دور دراز سے آئے ہوئے مالدار حضرات میلہ کی سرکاری تاریخ سے دو دن قبل ہی اپنے جانوروں کی نمائش و خرید و فروخت کا آغاز کر سکیں گے قبل ازیں سبی میلے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بھی ڈپٹی کمشنر سبی خدائے رحیم کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کیافسران نے شرکت کی سبی میلے کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کے بارے میں تجاویز پیش کی گئیں ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اور تبلیغی اجتماع کا مرحلہ خوش اسلوبی سے انجام پایا ہے انشائ اللہ سبی میلے کا یہ ٹاسک بھی نہایت احسن طریقے سے انجام پائے گا انہوں نے کہا کہ اس بار میوزیکل پروگرام جرگہ ہال کے بجائے اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا تاکہ عوام کو کسی دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر سبی میلے کی مرکزی جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے سرکاری افسران کو عام عوام کی طرح گاڑی پارکنگ میں کھڑی کرنی ہوگی کیونکہ اس تقریب کے ہم سب میزبان ہیں اس موقع پر ایس ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی نے کہا کہ میلے میں موثر ٹریفک پلان بنایا جائے گا اور گاڑیوں کے سٹیکرز بھی جاری کیے جائیں گے جبکہ موٹر سائیکلز کو تقاریب کے نزدیک نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ کم سے کم داخلی اور خارجی راستے ہوں ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے گا تمام محکمے آپس میں کوارڈینیشن رکھیں تاکہ جو ذمہ داری حکومت نے ہمیں سونپی ہے وہ بہتر انداز میں پوری ہو سکے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں